ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویزمحب اللہ خان یوسفزئی کے خصوصی ہدایات پر تحصیل بٹ خیلہ اور درگئی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرکے مختلف مقامات پرچھاپے مارے گئے۔ ناکہ بندی میں کل گیارہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے تھری ایم پی او کے تحت مختلف جیلوں پر بھیجوا دیئے گئے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا مہم کے تحت غیر معیاری گوشت اور مرغ فروشوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اور ضلعی ڈائریکٹر میاں مشرف شاہ کی ہدایت پرویٹرنری پبلک ہیلتھ ٹیم کے ڈاکٹر حمیداللہ نے بٹ خیلہ بازار میں غیر صحت بخش گوشت فروخت کرنے پر تمام گوشت اورمرغ فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ کیا گیا جبکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹ خیلہ نے کئی مقامات پر بجلی کے کھمبوں اور دیواروں سے غیر ضروری پینا فلکسز ہٹا دیئے اور ساتھ ساتھ خار ٹانگو روڈ سے کئی غیر قانونی سپیڈ بریکرز بھی ہٹا دیئے گئے۔