اپر چترال (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے گڈ گورننس عوامی ایجنڈے پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل نے رات گیارہ بجے کیٹگری ڈی ہسپتال بونی کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی موجودگی اور وارڈز میں داخل مریضوں کے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود سٹاف ممبرز کے حاضری رجسٹر چیک کیا اور جملہ سٹاف کو ڈیوٹی پر موجود پایا۔ ڈپٹی کمشنر نے جملہ سٹاف کو مریضوں کی صحیح دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ان کے لئے ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ عوامی ایجنڈا کے تحت ہیڈکوارٹر بونی اپر چترال میں دفاتر، ہسپتالوں،سڑکوں اور گلیوں میں خصوصی صفائی مہم جاری ہیں ڈپٹی کمشنر نے دن کے وقت بھی عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور خود صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا اور ڈی ایچ او کو تاکید کی کہ ٹی ایچ کیو بونی میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا خیال رکھا جائیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور تمام سرکاری محکموں کے حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈا پر من وعن عملدرآمد یقینی بنائیں اور اس کے تحت تمام کام اور خدمات مقررہ ٹائم لائن میں ہر صورت مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے متبنہ کیا کہ عوامی ایجنڈا پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے