ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادخالد اقبال کی ہدایات پر تحصیل لورہ میں 3 کرش پلانٹس اور ڈوڈیال میں 4 کرش پلانٹس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کھنڈہ کھوہ (سوپ سٹون) مائننگ ایریا تحصیل لوئر تناول کا دورہ کیا اور مائننگ کے حوالے سے زمین مالکان درخواست گزاروں کے مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے مائننگ سے متاثرہ زمین مالکان/ اہلیان علاقہ، درخواست گزاروں سے بات چیت کی اور انکے مسائل سنتے ہوئے مسائل کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادخالد اقبال کی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوانہ ڈار کی سربراہی میں تحصیلدار لورہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی، اسسٹنٹڈائریکٹرانڈسٹریز و ٹیم نے تحصیل لورہ میں 3 کرش پلانٹس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل اور مشینری کو ڈسمینٹل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر زرک یار خان تورو نے ڈی ایس پی گلیات سراج خان، اے ڈی مائنز اینڈ منرلز اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ گھماواں اور ڈوڈیال میں 4 کرش پلانٹس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا۔مائننگ لیز اور کرش پلانٹس کو سٹریم لائن کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی چیرمین شپ میں ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ، تمام تحصیلوں کے تحصیلدار، تمام ایس ڈی پی اوز کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی تحصیل کی سطح پر مائنز اینڈ منرل کی لیزز کی لسٹ مرتب کرے گی۔ کمیٹی لیگل اور الیگل مائنز لیزز/ لائسنسز کے درمیان تفریق اور رپورٹ مرتب کرے گی۔ کمیٹی تحصیل کی سطح پر کرش پلانٹ کی لسٹ مرتب کرے گی۔کمیٹی تحصیل کی سطح پر لیگل اور الیگل کرش پلانٹس کی لسٹ ڈیٹا مرتب کرے گی۔شہر میں پہاڑوں کو تباہ کرنیوالے کرش پلانٹس کی شفٹنگ کے حوالے سے کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی ایسی تمام مائننگ لیزز کی علیحدہ لسٹ مرتب کرے گی جس سے ماحول خصوصا گزارا فارسٹ، ری زرو فارسٹ پرائیویٹ فارسٹ اور مقامی آبادی اورروڈ کو نقصان پہنچ رہا ہو۔کمیٹی رائلٹی، ٹیسکوں، ایکسائز ڈیوٹی کی چوری کی نشاندہی کرے گی۔کمیٹی اوپن مائننگ ایریا کی نشاندہی کی بھی زمہ دار ہو گی۔کمیٹی خطرناک مائننگ ایریا اور مزدوروں کے لیے ایس او پیز کے مطابق سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ غیر قانونی کرش پلانٹس اور مائننگ کی روک تھام اور متعلقہ افراد کی نشاندہی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے