کولئی پالس (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کولئی پالس اشتیاق احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کولئی پالس نے ضلع کے نوجوانوں کے لئے 28 اگست سے 29 اگست 2024 تک ٹی۔ایم۔اے ہال سیر غازی آباد میں تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں 18 سال سے 30 سال تک کے نوجوان حصہ لے سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت کولئی پالس کے سیاحتی مقامات کا تعارف اور سیاحت کا فروغ، یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے لیے مواد کی تخلیق، فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی کی مہارت، سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور فروغ، یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے لیے موناٹائزیشن کی حکمت عملی کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔ٹریننگ کا انعقاد ہر 2 ہفتے کے بعد ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کولئی پالس اشتیاق احمدنیاس موقع پر کہا ہے کہ ضلع کے نوجوانوں کو ضلعی انتظامیہ تمام سہولیات فراہم کررہی ہے۔ کولئی پالس ایک پسماندہ ضلع ہے یہاں کے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے مختلف پروگرامز شروع کئے جارہے ہیں۔ سیاحت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھائی جارہی ہے نوجوانوں کو سیاحت کے فروغ کی اہمیت سے روشناس کئے جارہے ہیں۔ سیاحت کے فروغ سے نہ ملک کا امیج بہتر ہوسکتا ہے بلکہ معیشت کی ترقی میں بھی سیاحت انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے۔نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کولئی پالس کے واٹس ایپ نمبر 03459635061 پر ٹریننگ کے لئے رجسٹریشن کرائیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے