ایبٹ آباد(مانند نیوز) کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے آج تحصیل آفس ایبٹ آباد کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیلدار کے دفتر میں موجود لوگوں کے مسائل سنے اور فوری طور پر تحصیلدار کو ضروری احکامات جاری کیے۔کمشنر ہزارہ نے سب رجسٹرار کے آفس کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود لوگوں سے ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی۔ کمپیوٹرائزیشن برانچ کے دورے کے دوران لوگوں نے عملے کی کمی اور انتظار گاہ کی صورتحال پر شکایت کی۔ سائلین نے کمشنر ہزارہ سے کہا کہ کمپیوٹرائزیشن کے عملے اور سب رجسٹرار کی طرف سے فرد کی تصدیق کے لیے پٹواری کے پاس بھیجا جاتا ہے، جس کے باعث پٹواری انہیں بے جا تنگ کرتے ہیں اور پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس شکایت پر کمشنر ہزارہ نے موقع پر ہی پٹواری فیصل خان حلقہ بیروٹ خورد کے خلاف نوکری سے معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔بعد ازاں، کمشنر ہزارہ نے تحصیل بلڈنگ میں ڈومیسائل برانچ کا دورہ کیا جہاں لوگوں نے درخواست کی کہ خواتین کے لیے ایک الگ کاوئنٹر بنایا جائے تاکہ انہیں ڈومیسائل کا حصول آسانی سے میسر ہو سکے۔ لوگوں نے ڈرائیونگ لائسنس اور اسلحہ لائسنس کے حوالے سے بھی شکایات کیں۔ کمشنر ہزارہ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اور ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے