پشاور(مانند نیوز)کہتے ہیں کہ صحافت اس اطلاع کا نام نہیں کہ فلاں شخص مر گیا۔بلکہ صحافت وہ پیشنگوئی ہے کہ کوئی شخص مرنے والا ہے۔ کچھ اسی طرح کی پیشگی اطلاع کے بارے میں وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور ڈویژن کی عہدیداران کی جانب سے 24ستمبر کو متوقع الیکشن میں کاغذات نامزدگی میں اقربا پروری،اور غیر آئینی الیکشن کے انعقاد پر جمہوریت پر شب خون مار کر الیکشن کے بجائے سیلکشن کا انکشاف کیا ہے۔وومن چیمبر کے ویب سائٹ پر الیکشن شیڈیول کے مطابق وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور ڈویژن کے الیکشن برائے سال 2024-2026کے لیے الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد صفیہ قریشی، کنزا اور نادیہ ریاست پر مشتمل تین رُکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔ تاہم ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہفتہ کے روز اچانک تمام خواہشمند اُمیدواروں کو الیکشن کمیٹی کے علم میں لائے بغیر اطلاع دی گئی کہ وہ انٹرویو کے لیے وومن چیمبر آف کامرس میں حاضر ہو جائے۔ تاکہ قرعہ اندازی کے زریعے وومن چیمبر کے عہدیداروں کا چُناؤ ہوسکے۔ تاہم بیشتر اُمیدواروں کو نظر انداز کر کے اور کاغذات نامزدگی کی وصولی پر بے جا اعتراض کر کے منظور نظر اورمن پسند خواتین کی سلیکشن کی گئی۔ اور اس قرعہ اندازی میں تسنیم ظاہر شاہ عرف روہی کو صدر وومن چیمبر چُنا گیا۔ جبکہ دیگر خواتین کو ایگزیکٹیو ممبر سمیت دیگر عہدوں کے لیے براہ راست نامزد کیا گیا۔ اس تمام کاروائی کو وومن چیمبر آف کامرس کے بانی ا نے خود سرانجام دیا۔ اس ضمن میں وومن چیمبرآف کامرس کے بیشتر ممبران نے اعتراض اٹھایا ہے کہ پچھلے دس بارہ سال سے اس وومن چیمبر پر بااثر سیاسی اور کاروباری گروپ مسلط ہے۔اور ان ہی کے رشتہ دار اور بیگمات سمیت ان کے منظو ر نظر ہی وومن چیمبر میں صدارت اور اہم عہدوں پر قابض اور بانٹے جاتے ہیں۔ انھوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ نئے آنے والے کاروباری خواتین کو بھی موقع دینا چاہیے۔ بصورت دیگر خواتین جو کہ کاروبار سے منسلک ہیں اس وومن چیمبر پر سے اعتبار اُٹھ جائے گا۔اس حوالے سے سابقہ صدر عذرا جمشید سے موقف لیا تو انھوں نے اس غیر آئینی اقدام پر حیرت اور خاموشی کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ نو منتخب صدر تسنیم ظاہر شاہ سے جب اس سلسلے میں موقف لیا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ اس قرعہ اندازی سے مطمئن ہیں۔ اور ماضی سے ہی یہی سلسلہ چلا آرہا ہے کہ الیکشن کے بجائے قرعہ اندازی سے اُمیدواروں کا چُناؤ ہوتا رہا ہے اور وہی روایات اس بار بھی قائم کی گئی۔ تاہم تسنیم ظاہر شاہ نے چیمبر الیکشن کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے وومن چیمبر کے بانی الیاس بلور سے رابطہ کرنے کا کہا لیکن اُن کا رابطہ نمبر دینے سے انکار کردیا۔وومن چیمبر کے الیکشن کمیٹی کی سربراہ صفیہ قریشی سے جب اس ضمن میں رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا حالیہ وومن چیمبر کے الیکشن کے اس پورے عمل میں الیکشن کمیٹی کو لاعلم رکھا گیا ہے۔ اور کوئی بھی عمل الیکشن شیڈیول کے مطابق نہیں ہو رہا تاہم بحیثیت الیکشن کمشنر وومن چیمبر الیکشن کمیٹی میں اس بات کی پابند ہوں کہ چیمبر کی الیکشن مقررہ وقت 24ستمبر کو ہونگے اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن کو مطلع کروں گی۔ کہ وہ وومن چیمبر کے شفاف، غیر جانبدار اور ممبران کے امنگوں کے مطابق الیکشن کے پورے عمل کو ازخود مانیٹر کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے