اسلام آباد (مانند نیوز)غزہ میں طبی سہولتیں اسرائیلی فوج کے نشانے پر ہیں، اسرائیل کی جانب سے اب تک طبی مراکز پر 500 سے زائد حملے کیے گئے۔اس حوالے سے عالمی ادارۂ صحت کا کہناہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیل نے غزہ کے طبی مراکز کو 500 سے زائد حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔اسرائیل کے غزہ کے طبی مراکز پر حملوں میں اب تک 750 فلسطینی شہید اور تقریباً 1 ہزار فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔عالمی ادارے کے مطابق غزہ کے 128 ہیلتھ ورکرز اب بھی اسرائیل کی قید میں ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں 32 اسپتالوں کو نقصان پہنچا، اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کے 36 میں سے صرف 16 اسپتال جزوی طور پر فعال ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کا مطالبہ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 26 مئی کو رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے کی جنگی جرائم کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 9 فلسطینی شہید اس اسرائیلی حملے میں 23 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔اقوامِ متحدہ دیرالبلح امدادی آپریشن روکنے پر مجبور اقوامِ متحدہ دیرالبلح سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے حکم کے بعد غزہ کے لیے امدادی آپریشن روکنے پر مجبور ہے۔اقوامِ متحدہ نے اپنا امدادی آپریشن سینٹر رفح کے بعد دیرالبلح منتقل کر دیا تھا۔اسرائیل نے صرف گزشتہ 6 دن میں بے گھر فلسطینیوں کو 5 مرتبہ انخلاء کے احکامات جاری کیے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے