بریکوٹ(مانند نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل بریکوٹ نے سرکاری سکولوں کے یتیم و ناچار طالب علموں میں سکول بیگز تقسیم کردئیے۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب بریکوٹ پریس کلب میں منعقد ہوا جسمیں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات صدر ضیاء اللہ،الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل بریکوٹ صدر اسرار خان،نائب صدر حاجی نواب،سرپراست اعلیٰ فدا محمدخان،قومی اصلاحی جرگہ تحصیل بریکوٹ صدر فضل منان خان،بریکوٹ پریس کلب صدر خلیل الرحمان باچہ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن سکول بیگز کے علاوہ دیگر مختلف شعبوں میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہاہے۔چاہیے شجرکاری ہو،زلزلہ یا سیلاب ہوقوم پر جس وقت بھی کٹھن حالات آئے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن نے عوام کو ہر قسم کی خدمات فراہم کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سوات میں سب سے بڑا اور اہم منصوبہ آغوش کا ہے جس کے لئے تحصیل کبل میں تقریباً 6کروڑ کی زمین خریدی گئی ہے اس ادارے میں تییم اور غریب بچے جن کا سر کا سایہ نہیں ہے انہیں تعلیم و تربیت دی جائے گی اور انہیں مستقبل کا مفید شہری بنا کر ملک وقوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہاکہ تحصیل بریکوٹ میں الخدمت ہسپتال کی تعمیر کا منصوبہ بھی ہے اور اس کے لئے زمین کی خریداری کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں اور انشاء اللہ امید کی جاتی ہے کہ علاقے کے عوام کے تعاون سے الخدمت ہسپتال کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی۔مزید براں انہوں نے کہاکہ غریب اور یتیم بچوں کی تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے جس میں بیگز اور تعلیمی کیٹس بھی شامل ہیں