اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اتمار بِن گویر کا بیان پورے عالم اسلام اور امن چاہنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسجدِ اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادت گاہ بنانے کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم اور اقوامِ متحدہ کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، یہودی وزیر کا بیان مشرقِ وسطیٰ اور عالمی امن سے کھیلنے کے مترادف ہے۔طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ کی تاریخی، اسلامی اور قانونی حیثیت ہے، اس کو ختم کرنے کی کوئی بھی سازش دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہو گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیلی وزیر کے اس بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، اسرائیل کی سفاکیت اور بربریت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے