اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے نواسے کے ہمراہ ویڈیو شیئر کردی، ویڈیو میں شاہد آفریدی نواسے کیلئے دعا بھی کی۔شاہد خان آفریدی نے نواسے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک پر شیئر کی، جس میں وہ اسے گود میں اٹھائے پیار کرتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں شاہد خان آفریدی سیاہ پینٹ اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں، جبکہ وہ نواسے کو گود میں لیے ہوئے ہیں ان کی بیٹیاں بھی ان کے ساتھ ہیں۔شاہد آفریدی دنیائے کرکٹ کے کم عمر ترین نانا بننے پر خوش شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹیوں سے نواسے کو پیار کرنے کا کہا تو اس دوران ان کی بیٹیاں اپنے بھانجے یعنی شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے کو بے اختیار پیار کرنے لگتی ہیں۔ سابق کپتان اس دوران اپنی بیٹیوں سے کہتے ہیں کہ ان کیلئے دعا کرنی ہے اللّٰہ تعالیٰ اسے صراط مستقیم پر چلائے، جس کے جواب میں اُن کی بیٹیوں نے آمین کہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے