اسلام آباد (مانند نیوز)فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن کے عملے نے پرتگال کے جعلی رہائشی کارڈ کی بنیاد پر کراچی ایئر پورٹ سے کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیاترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عرفان بشیر جعلی دستاویزات پر کراچی سے پی آئی اے کی ٹورنٹو کی پرواز ’پی کے 783‘ سے سفر کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم کی جانب سے امیگریشن کاؤنٹر پر پیش کیا جانے والا یورپی ملک پرتگال کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، جبکہ ملزم کے پاسپورٹ پر بیرونِ ملک آمد کی جعلی مہریں بھی لگی ہوئی ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ٹریول ایجنٹ سے 90 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ کارڈ اور دیگر جعلی دستاویزات حاصل کیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے کے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے