پبی (مانند نیوز)پی پی پی نوشہرہ میں اختلافات شدید ہو گئے۔ پی پی پی نوشہرہ کی تین رکنی عبوری تنظیم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے منظور۔ ضلعی سینئر نائب صدر سلیم خان کھوکر عبوری تنظیم سے مستعفی ہو گئے۔ تین رکنی عبوری تنظیم کے صدر ادریس خٹک،جنرل سیکرٹری فلک ناز،انفارمیشن سیکرٹری نجیب اللہ خٹک پارٹی عہدوں سے برطرف کر دیے گئے۔ تحریک عدم اعتماد کی تحریک پی پی پی تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک ہدایت خان نے پیش کی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کا ورکرز کنونشن تحصیل جہانگیر گاؤں شیدو میں حجرہ نور محمد خان منعقد ہوا اور ورکرز کنونشن کی صدارت نور محمد خان نے کی ورکر کنونشن میں پی پی پی ضلع نوشہرہ کے سینیئر کارکنوں کے علاوہ پی پی پی تحصیل پبی، تحصیل نوشہرہ اور تحصیل جہانگیرہ کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ورکرز کنونشن شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ورکرز کنونشن میں پی پی پی تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک ہدایت خان سابق ناظم خیشکی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی۔ جسے پی پی پی کے کارکنوں نے کثرت رائے سے منظور کیا پی پی پی کے تین رکنی عبوری تنظیم کے صدر ادریس خٹک، جنرل سیکرٹری فلک ناز اور انفارمیشن سیکرٹری نجیب اللہ خٹک کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا۔ قرارداد کے متن میں موقف اختیار کیا گیا کہ ادریس خٹک نے سال 2024 قومی اسمبلی کے انتخابات میں درپردہ عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک انصاف،پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین سے قومی اسمبلی کے ووٹ کے بدلے صوبائی اسمبلی کے ووٹ دینے کی ساز باز کی۔ فلک ناز میں سال 2024 کے انتخابات میں پی پی پی کے نامزد قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے لیے انتخابی مہم نہیں چلائی اور پارٹی ایکٹ کے خلاف ورزی کی۔نجیب اللہ خٹک نے سال 2024 کے انتخابات میں پی پی پی کے صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں کو بحیثیت صدر پی پی پی جہانگیرہ پارٹی امیدواروں کو سپورٹ کرنے کے بجائے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو سپورٹ کیا۔ اس بنیاد پر ضلع نوشہرہ میں پارٹی کارکنوں میں شدید تشویش پائی جاتی تھی۔ ضلعی عبوری تنظیم کو ضلعی پارٹی کارکنوں سے مشاورت کے بغیر بنائی گئی تھی۔ پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے سیاسی یتیموں، میر جعفر میرصادق کے کرداروں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ کوفہ کے منافقین کے گھناؤنے کردار کو عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔پی پی پی ضلع نوشہرہ نظریاتی کارکنوں کا مسکن ہے۔ لوٹوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا مشن جاری رہے گا۔ ورکرز کنونشن میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ ورکرز کنونشن سے پی پی پی ضلع نوشہرہ کے صدر سلیم خان کھوکھر،سینیئر نائب صدر سعید اللہ خان، جنرل سیکرٹری حیدر نواز خان خٹک ایڈووکیٹ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد فاروق خان خٹک، نائب صدر مولانا محمد عثمان علی شاہ، نائب صدر علی گوہر، نائب صدر محمد رفیق،ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوسف شباب، فنانس سیکرٹری شاہد خان، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری خالد حمید،فہیم خان آفس سیکرٹری، امیر زمان کوآرڈینیٹر سیکرٹری، پی پی پی تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس، پی پی پی تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک ہدایت خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے