کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم اللہ شاہ نے وزیر اعلیٰ کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت قبائلی ضلع اورکزئی کا اچانک تفصیلی دورہ کیا اور ”عوامی ایجنڈا“ کے تحت مختلف سرگرمیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ کمشنر کوہاٹ نے وزیر اعلیٰ کے”عوامی ایجنڈا“ کے تحت مشتی میلہ ٹائپ ”سی“ ہسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر ہسپتال کے معیار اور مجموعی کام بالخصوص ڈاکٹروں کے اپنے کام سے لگن اور صفائی کی صورتحال کو سراہا اور اسے دیگر ہسپتالوں کیلئے ایک ماڈل قرار دیا۔ دریں اثناء کمشنر نے اپنے دورے میں غیر حاضری پر گورنمنٹ ہائی سکول جلکہ میلہ کے پرنسپل سمیت 3 اساتذہ اور ایک BHU کے 3 ٹیکنیکل سٹاف سمیت ایک ڈاکٹر کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیا۔ کمشنر کوہاٹ نے ہفتہ کی رات11 بجے کے قریب ٹائپ ”ڈی“ ہسپتال کلایا کا بھی اچانک دورہ کرتے ہوئے حاضری اور صفائی کو چیک کیا اور اسے بہتر پایا تاہم مزید بہتری لانے کی تاکید کی گئی۔انہوں نے ہسپتال میں 2 دن کے اندر ضروری جگہوں پر روشنی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسی طرح کمشنر کوہاٹ نے ہفتہ کے روز ضلع کے کئی مقامات پر سرکاری سکولوں، ٹیکنیکل کالج، گورنمنٹ کالج، ہسپتالوں، شفاخانہ حیوانات اور تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ معتصم باللہ نے بازاروں میں صفائی کی مجموعی صورتحال اور”عوامی ایجنڈا“ کے تحت مختلف سرگرمیوں کو بہتر طور پر انجام دینے پر ضلعی انتظامیہ اورکزئی اور ٹی ایم اے کی کارکردگی کو سراہا۔ علاوہ ازیں کمشنر کوہاٹ نے اورکزئی میں ایک دور افتادہ ٹیکنیکل کالج کا بھی دورہ کیا جہاں کالج کو ضروری مشینری اور آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے پرنسپل اور تدریسی عملے کو ہدایت کی کہ وہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان سے فوری رابطہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو فنی مہارت اور تربیت کی طرف راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ”عوامی ایجنڈا“میں قبائلی اضلاع میں تکنیکی مہارتوں کو فروغ دینے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے