پشاور(مانند نیوز )پاکستان تحریک انصاف ضلع مردان کے نائب صدر حارث خان طورو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے ہم سب کا فرض ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس سے پی ٹی آئی مردان کے پرویز شاہ باچہ،فضل تواب،امراز علی،الیاس طورو، چئیر مین جہانزیب،سعید خان خٹک،مجاہد شاہ باچہ ودیگر نے بھی خطاب کی،حارث طورو نے کہا کہ پارٹی ورکروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے پی ٹی آئی کے تمام ورکرز عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے کارکنوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جواصلی کارکنان ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ پی ٹی آئی اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا ہے۔ انکی پارٹی کے لئے خدمات روز روشن کی طرح واضح ہیں،مقررین نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ملک بھر میں پارٹی کے مؤقف کو مزید تقویت مل سکے۔حارث طورو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،حکومت کی غلطی پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی بدولت عام آدمی کا جینا مشکل ہوچکا ہے جب کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بناکر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے