پبی (مانند نیوز) معرفت شاہ عرف پیر باچا جمعیت علماء اسلام تحصیل جہانگیرہ کا بلا مقا بلہ امیراور مولانا فضل الرحمن جنرل سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہو ئے جمعیت علماء اسلام تحصیل جہانگیرہ انٹرا پارٹی الیکشن زیر صدارت سابقہ امیر مولانا فضل معبود منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں پار ٹی کار کنان نے شر کت کی جس میں ناظم انتخابات ضلع نوشہرہ قاری اختر شاہد اورتحصیل جہانگیرہ کے ناظم انتخابات مولانا شاہ خالد نے اجلاس کے اعراض ومقاصد بیان کی بعد میں مولانا ڈاکٹر شوکت اللہ نے زبردست الفاظ میں دستور کے مطابق اجلاس شروع کیا انٹراپار ٹی انتخا بات میں معرفت شاہ عرف پیر باچا جمعیت علماء اسلام تحصیل جہانگیرہ کا بلا مقا بلہ امیراور مولانا فضل الرحمن جنرل سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہو ئے اجلاس میں مفتی محمد نعیم حقانی ناظم انتخابات تحصیل پبی اورمولانا رحمت اللہ مولانا احمد عمر نے بھی شر کت کی