پشاور (مانند نیوز)سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے خود پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکیل خان نے کہا کہ بدعنوانی کے لیے بنائی گئی گڈ نہیں بلکہ بیڈ گورننس کمیٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، الزامات سے متعلق نیب انکوائری کے لیے بھی تیار ہوں۔
شکیل خان نے استعفیٰ نہیں دیا انہیں عہدے سے برطرف کیا گیا
شکیل خان کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کے جلسے تک خاموش ہوں، جلسے کے بعد مؤقف عوام کے سامنے رکھوں گا۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، بانی پی ٹی آئی کو ملاقات میں سب بتاؤں گا۔
بشکریہ جنگ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے