دیر (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی آمین خان گنڈاپور کے گوڈ گورننس عوامی ایجنڈا کے تحت غیر قانونی کریش پلانٹس کو سیل کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ محمد سہیل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز دیر لوئیر و محکمہ ماحولیات کے نمائندہ کیساتھ سب ڈویژن ثمرباغ میں غیر قانونی کرش پلانٹس کا معائنہ کیا۔ تمام کرش پلانٹس محفوظ جگہ پر نہ ہونے, محکمہ ماحولیات کا لائسنس و دیگر قانونی تقاضوں کے برعکس کام کرنے پر سیل/بند کر دیا گیا۔ قانونی کارروائی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام غیر قانونی کرش پلانٹس مالکان کو کنزئیومر/صارف کورٹ میں پیش ہونے کیلئے نوٹسز جاری کر دی گئی۔