جمرود(نمائندہ منند )
سیاسی بصیرت اور سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی حکومتوں کے نمائندوں نے تین سال تک انصافی حکومت کی نا انصافیوں کے سامنے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور ہر دفعہ ڈائیلاگ کی راہ اختیار کی لیکن انصافی حکومت نے اپنی ناانصافیوں کا نوٹس نہیں لیا۔شاہدخان
ضلع خیبر میں متحدہ آزاد پینل جمرود کے صدر شاہدخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 مارچ 2022ء کو بلدیاتی نمائندوں کا حلف لینے کے بعد یہی انصافی حکومت بلدیات کو کچھ دینے کے موڈ میں نہیں تھا، 8 مئی 2022ء میں متحدہ آزاد پینل جمرود کے بلدیاتی نمائندوں نے جمرود پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کی اور صوبائی حکومت سے فنڈز کا مطالبہ کیا جس کے بعد پورے خیبر پختونخواہ میں فنڈز کے لئے جدو جہد کا سلسلہ شروع ہوا اور اس کے بعد صوبائی سطح پر صوبائی ایکشن لوکل کونسل ایسوسی ایشن وجود میں آیا اور جد وجہد کا سلسلہ شروع ہوا لیکن بدقسمتی سے انصافیوں کی ناانصافیوں کی وجہ سے بلدیاتی حقیقی عوامی نمائندوں کے ساتھ مذاق ہوتا رہا اور آئین اور قانون کے ساتھ ساتھ بانی تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کو پاؤں تلے روند ڈالا۔تین سال بعد جب بلدیاتی نمائندوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو،تو4ر ستمبر کو بلدیاتی نمائندوں کے فیصلہ کن جد وجہد اور دھرنے نے رنگ لایا اور صوبائی حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کیا۔ متحدہ آزاد پینل جمرود کے صدرشاہدنے خیبر پختونخواہ کے تمام بلدیاتی نمائندوں کو اس کامیاب جد وجہد اور اپنی عوامی حقوق کے حصول پر مبارک باد پیش اور سب کو یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ آئندہ بھی اپنے حقوق اور بلدیات کے مضبوطی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے