ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدلاکرم کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ عمر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حامد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، کوہاٹ پولیس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور انسداد پولیو مہم کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ضلع کوہاٹ کی عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ کوہاٹ سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے