ڈپٹی کمشنر ہنگو کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس
صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اسٹیئرنگ کمیٹی کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں محکمہ ہیلتھ کی مجموعی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے مطابق تمام متعلقہ افراد کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے باتیں کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہرزمان وزیر نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا، دستیاب وسائل کی موثر استعمال اور ہسپتالوں میں موجود عملے کی کارکردگی مزیدفعال بنانا محکمہ صحت کے افسران کی اولین ذمہ داری ہے لہٰذا اس میں غفلت و کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا