ہنگو(فرمان اللہ ) سٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا تسلسل جاری۔تھانہ کریز پولیس کی منشیات کیخلاف کامیاب کاروائی، منشیات فروش کے قبضہ سے 5,000 گرام چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق اورکزئی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ موٹر کار گاڑی نمبر APU-582 کے ذریعے چرس سمگل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان نے ایس ڈی پی لوئر اورکزئی محمد رحیم، ایس ایچ او تھانہ کریز الطاف کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات صادر کئے۔ڈی پی او اورکزئی نذیر خان کی ہدایات پر ایس ڈی پی او لوئر محمد رحیم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کریز الطاف حسن معہ پارٹی پولیس نے تھانہ کریز کے حدود غوزدرہ انڈحیل چوک پر ناکہ بندی کرکے موٹر کار کو آتا ہوا کھڑا کرکے تلاشی لینے اور ملزم کی نشاندہی پر موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 5,000 گرام چرس برآمد کر لیا۔ چرس قبضہ پولیس میں کرکے منشیات فروش محمد خان ولد گل محمد اور فضل آمین ولد شید آمین سکنہ اکاحیل باڑہ آفریدی کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے بند بحوالات تھانہ کیا گیا جبکہ موٹر کار گاڑی کو بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس کیا گیا