ٹریفک افیسر کو تاکید کی کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی روزمرہ زندگی اور کاروبار متاثر نا ہو۔ انہوں نے ماس ٹرانز پشاور آر ٹی اے اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو تاکید کی کہ بیڈفورڈ گاڑیوں اور بسوں کے مالکان کے ساتھ بیٹھ کر تمام واجبات اور مسائل کے حوالے سے ایک جامع منصوبہ بنائیں۔ کمنشنر پشاور نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو احکامات دیئے کہ پشاور میں بڑے اڈوں میں جائز کرایوں کی یقین دہانی کرائیں اور تمام اڈوں میں صفائی ستھرائی، لیٹرینوں اور نالیوں کی صفائی کو بھی یقینی بنائیں۔ وزیرایکسائز نے اس بات پر زور دیا کہ پشاورمیں ٹریفک کا مسلہ انتہائی گھمبیر ہے اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پربنائی گئی اس کمیٹی کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے پشاور کے عوام کے لیئے آسانی اور سہولت پیداکی جائے اور اس سنگین مسلے کے حل کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا ئیں