ڈینگی،گورنمنٹ پرائمری سکول فیصل کالونی میں آگاہی مہم
سکول اسمبلی میں بچوں کو آگاہی دی گئی، والدین کو بھی مہم سے متعلق مواد شیئر کیا،جاوید خان
پشاور(پریس ریلیز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عرفان علی کی ہدایت پر گورنمنٹ پرائمری سکول فیصل کالونی دلزاک روڈ میں موذی اورجان لیوا بیماری ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم کا انعقاد کیاگیا اس مہم کی نگرانی سکول ہیڈ ماسٹر جاوید خان نے کی جبکہ مہم میں سکو ل کے تمام اساتذہ عادل محمد،راشد احمد،عبد الرحمن،فیضان،،نثار خان،ابن امین نے بھرپور حصہ لیا اس حوالے سے سکول کی اسمبلی میں بچوں کو بتایا گیا کہ خود بھی احتیاط کریں اپنے گھروں میں بتائیں کہ صاف پانی کو اچھی طرح ڈھانپ کے رکھیں سوتے وقت گھر یا محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں گھروں میں مچھر مارسپرے اور کوائل کا استعمال کریں اور بغیر آستین کے کپڑوں کا استعمال نہ کریں اس حوالے سے سکول ہیڈماسٹر کا کہنا ہے کہ ہم نے بچوں کو آگاہی دی تا ہم ان کے والدین کیساتھ رابطہ رکھنے کیلئے بنائے گئے واٹس ایپ گروپس میں بھی ڈینگی آگاہی مہم کے تحت آگاہی ہدایات اور سکول میں چلائی گئی مہم سے متعلق مواد شیئر کیاگیا تاکہ سکول میں آنے والے ہر بچے کے گھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں