وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر وانا بازار کڑیکوٹ روڈ پر اس وقت بارودی مواد کا دھماکہ ہوا،جس وقت پولیو کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی وین وہاں سے گذر رہی تھی،جس کے نتیجہ میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں، اس آئی ای ڈی بلاسٹ میں زخمی ہونیوالوں کو فوری طور پر ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس ریفرل ٹیم کے مطابق زخمی ہونیوالوں میں 6 پولیس اہلکار اور تین سویلین شامل ہیں، زخمیوں میں پولیس اہلکار محمد طاہر، سرفراز، سید اختر، کامران عطاا اللّٰہ، علی اورنگزیب اور امان اللہ کے علاؤہ تین سویلین شامل ہیں، جبکہ شدید زخمی ہونیوالے راہگیر شہزادہ ولد خانزادہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا سے ریسکیو ریفرل ایمبولینس کے ذریعے ڈی آئی خان منتقل کیا گیا ہے، واضح رہئے، کہ جنوبی وزیرستان لوئر وانا میں پچھلے دن سے یہ دوسرا IED بلاسٹ ہے۔ کل ہونیوالے دھماکہ میں قبائلی چیف ملک، ملک محمد جمیل سیمت تین افراد زخمی ہو گئے تھے،جبکہ چیف ملک محمد جمیل کا بیٹا شمس الدین شہید ہوگئے تھے، ان واقعات کے بعد وزیرستان کے باسیوں میں شدید غم وغصہ کے علاؤہ خوف وہراس کی فضاء پیدا ہوگئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے