ہنگو(مانند نیوز) ٹل عوام بجلی کی جاری ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور واپڈا ٹل کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ عوام میں بڑا غصہ پایا گیا ان سب کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ ٹل میں فیڈر ون اور ٹو کا خاتمہ کیا جائے دونوں فیڈر ہر مساوی 12 گھنٹے بجلی مہیا کیا جائے ٹل پاراچنار جرنیلی سڑک کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بند کیا گیا تھا جس مریضوں اور مسافروں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین نے واپڈا ٹل اور ایس ڈی او ٹل کی فوری تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ 15 دنوں سے فیڈر ون پر 21 گھنٹے سے زیادہ لوڈشڈنگ جاری ہے عوام اس شدید گرمی میں پانی کی ایک ایک گوند کیلئے ترس رہے ہیں مساجد میں وضو کیلئے پانی تک میسر نہیں ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیڈر ون پر لوڈشڈنگ کا دورانیہ زیادہ 21 گھنٹوں سے تجاوز کرگئی ہے جس سے چھوٹے بڑے اور بزرگ شہریوں کو سخت تکلیف میں مبتلا کر رکھا ہے بعد میں ایس ایچ او ٹل ڈی ایس پی ٹل اور مظاہرین کی ایک واپڈا ٹل گریڈ سٹیشن پہنچ گئے اور طویل مذاکرات کے بعد فی الحال لوڈشڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے کرنے پر اتفاق ہوا اور دو دن کے بعد اس میں مزید 4 گھنٹے کمی کا یقین دلایا