پبی (مانند نیوز)جمعیت علماء اسلام کے امیر اور جامعہ دارالعلوم کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہاہے کہ ہم اس ملک میں دین کی سربلندی اور غلبہ اسلام کے لئے کوشاں ہیں، ہمارے بڑوں نے اپنی زندگیاں اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اور اس ملک کو سودی نظام سے پاک کرنے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے گزار دی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناگمان کے قریب گاؤں بنیادی میں حاجی تجمل خان کی اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا سراج صاحب،اور حاجی علیم خان نے بھی فاقلہ علمائے حق میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا سید یوسف شاہ ضلع پشاور کے امیر مولانا سید صاحب حسین حقانی، ضلع پشاور کے نائب امیر مفتی محمد رضا حقانی اور مولانا عبدالحق ثانی موجود تھے۔ مولانا حامد الحق حقانی نے اپنے خطاب میں اپنے والد گرامی امام الشہداء مولانا سمیع الحق شہید کی دینی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اور ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے بارے میں کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام تر توجہ عوام کو درپیش مسائل پر مرکوز رکھے۔ اس وقت کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگیاں اجیرن کررکھی ہے جن مں بجلی گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،لوگ خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں، حکومت اور حزب اختلاف ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں۔ مولانا سید یوسف شاہ نے کہاکہ خداکی زمین پر خدا کے نظام کا نعرہ ہمیں اپنے اکابر اور بڑوں سے ورثے میں ملا ہے،ہم انشا ء اللہ اپنے شہید قائد مولانا سمیع الحق شہید کے مشن کو پورا کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے شرکائے جلسہ پر زور دیا کہ وہ جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہوکر حاجی تجمل خان اور ہم سب کا ساتھ دے کر دینی نظام کے نفاذ کے لئے اس مقدس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔ بعد میں حاجی تجمل خان نے اپنے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا تھا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے