پبی (مانند نیوز)خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم سخت سکیورٹی کے حصار میں آغازکر دیا انسداد پولیو مہم کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے پولیس کے خصوصی دستوں کا گشت فعال کردیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر کے داخلی وخارجی گزرگاہوں پر ناکہ بندیاں قائم کرکے کمانڈوز تعینات کردئیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد اظہر خان کی براہ راست نگرانی خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔انسداد پولیو مہم کے دوران 05 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے جائینگے انسداد پولیو مہم کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیس کے 1770 سے زائد افسران و جوانان سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات کردئیے گئے ہیں افسران وجوانوں کو ڈیوٹی پر جانے سے قبل خصوصی سیکیورٹی کے متعلق بریفنگ دی گئی سرکل SDPOs اور SHOs وقتاً فوقتاً مختلف چیک پوسٹوں، بی ایچ یوز اور ہسپتالوں کے دورے کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نیکہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران نگرانی کیلئے نوشہرہ پولیس نے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کر دیا ہے۔ موبائل پیٹرولنگ کو مزید فعال کرکے ضلع میں جاری مہم کے دوران امن و امان کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوان الرٹ رہیں اور بدوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال کرنے سے گریز کریں۔اپنے اردگردماحول، مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھیں۔اپنے سیکٹر کمانڈر،انچارج BHUسے ہمہ وقت رابطہ قائم رکھیں۔وقت کی پابندی کریں۔اپنی حفاظت کو مقدم رکھتے ہوئے پولیو ورکر کی حفاظت کو یقینی بنائیں