ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن نے پولیو مہم کی پہلے دن کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، محکمہ صحت ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ، اور دیگر متعلقہ محکموں کے آفسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم کے پہلے دن کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ پیش کی گئی اور تمام آفیسرز/پولیو ورکرزکو دوسرے روز کی کمپین کیلئے ضروری ہدایات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ پولیو ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں چھان بین کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ سکے۔