ملاکنڈ (مانند نیوز)انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر نوید اکبر کی سربراہی میں پولیو ایوننگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ایوننگ میٹنگ میں جاری مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سّید عامر علی شاہ،ضلعی آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر خالد خان،صوبیدار میجر دیر لیویز فورس ملک نصیر اللہ خان،اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اس موقع پر پہلے روز کے کارکردگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور ضلع بھر کے شہریوں سے اپیل کی کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں اور اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر دیر ڈاکٹر یاسر علی شاہ نے براول میں مقامی لوگوں کیساتھ جرگہ کیا اور مقامی مشران کے پولیو کے حوالے سے تحفظات دور کئے اور مشران نے جاری پولیو مہم میں ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر دیر نے براول میں جاری انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو فیکس سنٹرز کا دورہ کیا اور مختلف گھروں میں جاکر بچوں کے نشانات چیک کیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کرتے ھوئے کہا کہ تمام بچوں کو بروقت قطرے پلائے جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کی دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔