پشاور ( مانند نیوز)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا وسیم حیدر کی وفد کے ہمراہ مشیر اطلاعات بیرسٹر محمدعلی سیف کیساتھ ملاقات۔ملاقات میں طلبہ یو نین کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کرتے ہو ئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا وسیم حیدر نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کے اس آئینی وقانون حق کو طلبہ کے حوالے کیا جائے۔اور صوبائی حکومت اس حوالے سے جلد از جلد پالیسی مرتب کرے تاکہ طلبہ اپنے آئینی اور قانونی حق کو استعما ل کرسکیں۔طلبہ اپنے بنیادی جمہوری حق سے محروم ہیں۔طلبہ یونین وہ فلیٹ فارم ہے جو طلبہ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھنے اور طلبہ مسائل کو بہتر اندازمیں حل کرنے میں موثر کردار اداکرتاہے۔بیر سٹر سیف نے طلبہ مسائل میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ناظم خیبر پختونخوا وسیم حیدر نے مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف کی جانب سے طلبہ کے مسائل اعلی سطح فورم پر اٹھانے کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر جنر ل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا ٓفتاب حسین،رکن صوبائی شوری حنیف اللہ اور سیکرٹری اطلاعات رومان ایوب بھی موجو د تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے