شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ تحصیل چکیسر کے علاقے خدنگ میں ٹریفک حادثہ 4افراد جا ن بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے،جیپ گاؤں خدنگ سے چکیسر آرہی تھی کہ لیکو کمر کے مقام پر گہرئی کھائی میں جا گری۔جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6میں سے4افراد جان بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے،جان بحق ہونے والو ں میں جمشید علی ولد الیف سید،عمران ولد شمس الحق،عزت سید اور عمر فاروق شامل ہیں جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مقامی پولیس اور ریسکیو نے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔واقع پیر اور منگل کے درمیانی شب شانگلہ کے دورافتادہ علاقے چکیسر خدنگ لنک روڈ پرپیش آیا۔ حادثوں کا شکار ہونے والی جیپ سینکڑوں فٹ نیچے تین حصوں میں تقسیم ہوکر رہ گئی ہیں،شانگلہ کے بیشتر لنک سڑکوں پر حادثات معمول بن چکا ہے کیونکہ لنک سڑکیں بغیر کسی انجینئری اصولوں بنائی جاتی ہے۔قیمتی جانوں کی ضیاع پر مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید غم کا اظہار،حادثے میں زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے