شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ گورنمنٹ ڈگری کالج الپوری میں بی ایس کیمسٹری کرنے والہ طلبہ نے اپنی ڈگری مکمل کر دی، جی ڈی سی الپوری بھی اس کا یہ چہارواں سیشن ہے جس میں اب تک 250 سے زائد طلبہ و طالبات نے کیمسٹری، فزکس اور مطالعہ پاکستان میں بی ایس کے مختلف شعبوں میں اپنی ڈگری مکمل کر دی ہیں۔ گزشتہ روز بی ایس مکمل کرنے والے گریجویٹس کے اعزاز میں گورنمنٹ ڈگری کالج الپوری کی ایڈیٹوریم حال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جی ڈی سی الپوری کے پرنسپل پروفیسر فیض الرحمن، بانٹنی کے معروف پروفیسرو کوارڈینیٹر بی ایس پروگرام امیر سلطان، چیف پریکٹر پروفیسر وحید عبداللہ،کنٹرولر امتحانات رحمان اللہ،ایچ او ڈی پاکستان سٹڈیز رحیم زادہ،ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے لیکچرر اسد اللہ،لیکچرار امجد اللہ سمیت دیگر پروفیسرز اور لیکچر اس نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کامیاب سے اپنے اپنی ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ اور طالبات کو زبردست انداز میں رخصت کیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج الپوری 1983 میں شانگلہ کے صدر مقام الپوری میں قائم کیا کیا جس سے اب تک ہزاروں طلباء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں اور مختلف شعبوں میں اپنا لوہے منوا رہے ہیں منعقد تقریب میں کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ کو کالج کی جانب سے سرٹیفیکیٹ دیے گئے جس کا مقصد ان طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج الپوری نے2017 میں بی ایس پروگرام شروع کیا جس میں کیمسٹری کے علاوہ فزکس اور مطالعہ پاکستان کے ڈیپارٹمنٹس کام کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج الپوری میں سکول جیسا پڑھایا اور کبھی ایسا احساس نہیں ہوا۔انہوں نے اپنے کامیابی اپنے اساتذہ والدین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی دعا اور اساتذہ کی ان تک محنت کے نتیجے میں بی ایس کی ڈگریاں مکمل کر دی اور خواہش ہے کہ اپنے علاقے کی خدمت کر سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے