پبی (مانند نیوز)تھانہ جلوزئی پولیس کی بروقت کاروائی زبانی تکرار پر اپنے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتارنے والا سفاک قاتل بھائی دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں گرفتار،الہ قتل برآمد، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق۔مسماہ خدیجہ بی بی زوجہ مقتول کاظم ولد پائندہ خان ساکن ڈاگ اسماعیل خیل نے پبی ہسپتال میں جلوزئی پولیس کو بوقت صبح 09.30بجے مورخہ 10.09,2024کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میرا خاوند حاضر سروس پاک آرمی کا ملازم تھا۔گھر میں موجود تھے کہ دیورعظیم ولد پائندہ خان جوکہ میرے شوہر کا بھائی ہے باتوں باتوں میں تکرار ہوئی جس سے عظیم طیش میں ایااور فائرنگ کردی جس سے میرا شوہر لگ کر جان بحق ہوا جبکہ میں بال بال بچ گئی۔رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے جواد خان ایس ڈی پی او پبی سرکل کی سربراہی میں سید نبی شاہ ایس ایچ او تھانہ جلوزئی،طارق خان OIIپر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیاتفتیشی ٹیم کو مخبر نے اطلاع دی کہ قاتل دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں موجود ہے۔تفتیشی ٹیم نے وقت ضائع کیے بغیر قاتل عظیم کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ لگاکر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔مزید تفتیش کیلیے ملزم کو تھانہ جلوزئی منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے