اسلام آباد (مانند نیوز)اسلام آباد، خیبر پختون خوا اور پنجاب میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیرِ زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی ہے جس کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد، میانوالی اور بھکر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں محسوس کیے گئے۔

ساہیوال، چیچہ وطنی، پھولنگر، میانوالی، تلہ گنگ، چکوال، جہانیاں، ظفروال، بھیرہ، خوشاب اور میاں چنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے نتیجے میں ہوئے نقصان کے حوالے سے کوئی بات فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔

بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش، ہریانہ، بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے کیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے