اسلام آباد (مانند نیوز) ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے الگ ریاست قائم کر کے برصغیر کا نقشہ تبدیل کر کے انگریز اور کانگریس کو تنہا شکست دینے والی تاریخ ساز شخصیت قائدِ اعظم محمد علی جناح کی آج 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح نے گاندھی اور نہرو جیسے گھاگ سیاستدانوں کو سیاسی میدان میں مات دی، لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، اپنوں کے گِلے دور کیے اور انہیں پاکستان کی جدوجہد میں شامل کیا۔

پہلے کانگریس کے ساتھ آزادی کی جدوجہد میں کاندھے سے کاندھا ملایا لیکن جب احساس ہوا کہ بٹوارے کے بغیر کوئی چارہ نہیں تو مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کے لیے دن رات ایک کر دیا۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948ء کو کراچی میں ہوا اور آج ان کی 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

قوم سمجھتی ہے کون جیل میں بیٹھ کر نفرت کا بیانیہ پھیلا رہا ہے: گورنر سندھ

بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے ارکان نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

مزارِ قائد پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، تینوں مسلح افواج کے نمایندوں اور چیئرمین کے پی ٹی سید سیدین رضا زیدی نے بھی حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

مزار قائد پر آنے والے معزین نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے