پشاور( مانند نیوز)ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر مردان عثمان خان نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہونا چاہیے، ہم سب کو مل کر انسانیت کی خدمت کے ناطے یتیم و لاچار بچوں، غرباء اور مساکین کی امداد کے لئے آگے بڑھنا چاہیئے اور بے سہارا افراد کا سہارا بننا چاہیئے جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چئیر مین محمد پرویز سے ایک ملاقات کے دوران کیا، زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چئیر مین محمد پرویز نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر عثمان خان کو بر یفینگ دیتے ہو ئے کہا کہزمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی(رجسٹرڈ) ایک فلاحی ادارہ ہے جو 2010ء سے ضلع مردان میں سینکڑوں یتیم ولاچار بچوں اور مستحق بیواؤں کو ایک شیڈول کے مطابق مختلف صاحب حیثیت افراد کے تعاون سے بنیادی ضروریات اور سہولیات گھروں پر مفت فراہم کر رہا ہے۔ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی محدود وسائل کے باوجود معاشرے کے فلاح وبہبود کے لئے تعلیم وصحت کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول، قدرتی آفات، ثقافت اور مستحق عورتوں وبیواؤں کے لئے ہنر مند اور خود کفالت روزگار پروگرام جیسے شعبوں میں بھی برسر پیکار ہے۔زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی یتیم ولاچار بچوں کو سالانہ بنیاد پرجو سہولیات فراہم کررہا ہے اُس میں دیگر سہولیات کے علاوہ سالانہ تعلیمی پیکج اور رمضان پیکج فراہم کرنا بھی شامل ہے،یہ تعلیمی پیکج اور رمضان پیکج ادارہ 2010ء سے مسلسل ا ن مستحق افراد کو فراہم کررہا ہے،ہر سال جب تمام یتیم ولاچار بچوں کے سکول کے رزلٹ نکلتے ہیں اور یہ بچے نئی کلاسوں میں داخل ہو جاتے ہیں، تو ان مستحق بچوں کو تعلیمی ضروریات کیلئے پیکج فراہم کیا جاتا ہے،اور رمضان المبارک کے مہینے میں خوراک کیلئے راشن دیا جاتا ہے۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر عثمان خان نے کہا کہ ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق یتیم و لاچار بچوں کی کفالت کرنی ہوگی جس میں دونوں جہانوں کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان سماجی میدان میں بہت بڑا کام کر رہی ہے آج کے دور میں یتیم اور لاچار بچوں کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں اور جو لوگ یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے، دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت حقیقی معنوں میں عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور یہ خدمت انجام دینے والے مبارکباد کے مستحق ہیں.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے