پشاور(مانند نیوز )فریش واٹر ایکشن نیٹ ورک ساؤتھ ایشیا (فانسا) خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ٹی ایم ہال مردان میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں شہر بھر میں جامع صفائی ستھرائی (سی ڈبلیو آئی ایس) فریم ورک کے تحت جامع اور مساوی صفائی اور حفظان صحت کی خدمات کی نگرانی اور نمائندگی کرنے کیلئے سول سوسائٹی آرگنائزیشنز اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کی صلاحیت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل کے نمائندوں، واش نیٹ ورک، ٹاسک ٹیم، اورتاجر برداری کء نمائندہ تنظم نے شرکت کی،ورکشاپ کا بنیادی مقصد سی ڈبلیو آئی ایس کے پلان کوترتیب دیناتھا،ورکشاپ سے خطاب کرتے ہو ئے فانساکے ریجنل کنونئیرشاہ ناصر نے مردان بھر میں صفائی اور حفظان صحت کی خدمات میں بہتری کو تیز کرنے کی کو ششوں پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ محفوظ صفائی ستھرائی تک عوامء رسائی کو یقینی بنانے، صحت عامہ کی حفاظت اور ہر شہری کے مناسب صفائی کے حق کو برقرار رکھنے کے حکومت کے عزم کے مطابق ہیں۔”صفائی کی خدمات کا محفوظ انتظام ہمارے شہر میں ایک چیلنج ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں،شاہ ناصر نے مزید کہا کہ آج کی ورکشاپ کمیونٹی کی ضروریات کو تسلیم کرنے اور محفوظ، جامع صفائی کی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے عملی حل تیار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ہم اپنے شہریوں کے لیے پائیدار ترقی اور معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے سول سوسائٹی کے ساتھ مسلسل شراکت داری کے منتظر ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے