پبی (مانند نیوز) اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے کہا کہ ایپکا صوبہ پنجاب میں بھی بلوچستان کی طرح بیلٹ بکس کے ذریعے الیکشن ھوگا۔ صوبوں میں عہدوں کی بندر بانٹ کا خاتمہ کردیا۔جس نے کلرکس برادری کی خدمت کی ووٹ کے ذریعے ایپکا پنجاب کے صدر ھونگے۔اجلاس میں خالد جاوید سنگھیڑا مرکزی صدر اور چودھری مبشر احمد نگران صوبائی صدر ایپکا پنجاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاگیا۔اور متفقہ طور پر صوبائی نگران کابینہ تشکیل دیا گیااجلاس میں صوبہ پنجاب کے تمام ڈویژنل اور اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹری نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا۔کہ ایپکا بخاری گروپ میں مفاد پرست عناصر اور تنظیم میں گروپ بندی پیدا کرنے والوں کیلئے کوء جگہ نہیں ہم نے مفاد پرست عناصر اور تنظیم کو دو ٹکڑے کرنے والوں کو ایپکا بخاری گروپ سے نکال دیا ہے۔اب وہ مفاد پرست ٹولہ بخاری گروپ کا حصہ نہیں۔اگر اپنے لئے الگ گروپ تشکیل دیتا ہے۔تو وہ ان کا ذاتی مسئلہ ھوگا۔چوھدری مبشر احمد پنجاب میں صوبائی الیکشن کرنے تک صوبائی صدر ایپکا پنجاب ھوگا۔ اور جن جن اضلاع میں ضلعی الیکشن نہیں ھوئے وہ کمپلیٹ کرکے بلوچستان ایپکا کی طرح پنجاب میں بھی الیکشن بیلٹ بکس کے ذریعے ھونگے۔اور پنجاب کے اضلاع جس کو بھی ووٹ دیں۔وہ پنجاب ایپکا کا صوبائی صدر ھوگا