پشاور (مانند نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ادبی سرگرمیوں کا فروغ قوموں کی ترقی اور بقاء کا ضامن ہوتا ہے اپنی ثقافت سے دور رہنے والی اقوام اپنا وجود اور شناخت کھو دیتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اباسین آرٹس کونسل کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفد کی قیادت اور پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کے سربراہ خواجہ یاور نصیر کررہے تھے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ادبی سرگرمیوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے اٹھارویں ترمیم کے بعد فیڈریشن نییہ معاملات صوبہ کے حوالہ اب صوبوں کی ترجیحات پر مبنی ہے کہ وہ اسکو کتنی اہمیت دیتے ہیں مگر بدقسمتی ہماری صوبائی حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں فنون لطیفہ سے منسلک حقیقی لوگوں پر توجہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں کانفرنسز کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہیسنٹرل ایشیاء کے دانشوروں کو یہاں مدعو کرنے کی تجویز پر کام شروع ہے انہوں نے کہا کہ اباسین آرٹس کونسل کا کردار اس صوبہ میں فنون لطیفہ کے فروغ میں انتہائی گرانقدر رہا ہے آپ جیسے صاحب الرائے اور معاشرہ دوست شخصیات کے لیئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا آپکے مسائل کے حوالہ سے وفاقی حکومت سے بات کرونگا انہوں نے کہا کہ نشتر ہال سے متعلقہ مسائل تشویشناک اور حل طلب ہیں۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے