سخاکوٹ (مانند نیوز) پختون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور احمدپشتون نے کہا ہے کہ چمن سے لیکر چترال تک پختون خطہ کو دہشت گردی اور لوٹ مار کاسامنا ہے۔قبضہ مافیا، بھتہ خوری اور ناانصافی جیسے واقعات معمول بن چکا ہے۔ادھا پشاور کسی اور کے قبضہ میں ہے پختون خطہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے اور اس پر پرایاجنگ مسلط کیا گیا ہے۔اس غیر یقینی صورتحال سے نکلنے کاواحد راستہ پختونوں کا اپس میں اتحاد واتفاق میں مضمر ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع خیبر میں 11اکتوبر کوصوبہ کے صورتحال کے حوالہ سے بلائے گئے قامی جرگہ/ عدالت کے تیاریوں کے سلسلے مختلف سخاکوٹ میں مختلف سیاسی پارٹیوں، ادیباء، شعراء، سماجی تنظیموں،صحافیوں سمیت نوجوانوں کے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے مشتاق خان، اے این پی کے صوبائی کونسل کے ممبر جمعروز خان مہمند، ارشد خان ایڈوکیٹ، تاج محمدغورزنگ، شیر شاہ خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ 11اکتوبر کو ضلع خیبر میں بلائے گئے قامی جرگہ /عدالت میں 30ہزار بااثر شخصیات، علماء کرام، ادیباء، صحافی اور مختلف پارٹیوں کے نمائندے جمع ہونگے ہر ضلع کا اپنا اپنا کیمپ ہوگاجو صوبے میں دہشت گردی کے شکار 80ہزار شہداء کے لسٹیں تیار کرنے کساتھ ساتھ اپنے اپنے اضلاع کے درپیش مسائل زیربحث لائینگے۔پختون دہشت گرد نہیں مگر دہشت گردی کاشکار ہیں۔ ایک طرف دنیا کی دوبڑی قوتیں مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے مفادات کسی اور کے اور اس میں خون پختونوں کا بہہ رہا ہے پختون قوم کے وسائل پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے جو لوگ پختونخوا کے وسائل چوری کرتا ہے انکا راستہ روکنا ہوگا پختون کمزور لوگ نہیں مگر اپس میں منقسیم اور ایک دوسرے سے بیزارہے پختونخواخون میں لت پت ہے اگر اس خطہ کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے توہمیں متحد ہونا پڑیگاکیونکہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں سوائے متحد ہونے کے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کا مقصد ووٹ نہیں بلکہ پختونوں کے وسائل کو دوسرے سے ازاد کرنا ہے اور ہمارا یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہیگا جب تک پختونوں کے وسائل کوغیر کے تسلط سے ازاد نہیں کرتے اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں 11اکتوبر کوصوبہ کے صورتحال کے حوالہ سے بلائے گئے قامی جرگہ/ عدالت میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھی تقسیم کئے