کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے عید میلاد النبی ﷺ کو دینی جوش و جذبے سے منانے کیلئے بہترین انتظامات کرنے اور اس سلسلے میں مقامی جید علماء کرام کو مکمل اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ، پولیس، ٹی ایم اے، پیسکو اور متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام کے علاوہ ڈسٹرکٹ خطیب مفتی شفیع اللہ، تاجر برادری، میلاد کمیٹی اور امن کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ منتظمین نے اجلاس کو 12 ربیع الاول کے جلسے جلوسوں اور تقریبات کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے علاوہ کئی مفید تجاویز بھی دیں۔انہوں نے درپیش بعض مسائل کی نشاندہی بھی کی جنہیں فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے متعلقہ حکام کو تمام تر انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایات دیں اور اس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے