باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرزخار کا ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کا دورہ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز خار نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کا دورہ کیا، جہاں ڈی ایچ او اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگ کی، میٹنگ میں ڈاکٹرز اور سیکیورٹی انچارج بھی شریک تھے۔ میٹنگ کا مقصد عوام کو بہتر صحت سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال کی سیکیورٹی پر تفصیلی بحث زیر غور لائی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ امن و امان کے مسئلے سے بچا جا سکے۔شرکاء کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام وارڈز میں عملے، بشمول ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور کلاس فور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں۔