دیر لوئر (مانند نیوز)وزیراعلیٰ عوامی ایجنڈا پروگرام 2024-25 یوتھ سپورٹس کلینڈر کے تحت دیر پائین کے تمام تحصیلوں میں سپورٹس سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کی ہدایات کی روشنی میں یوم دفاع انٹر کلب ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ کوٹو، تحصیل بالامبٹ میں فائنل میچ میں مانوگے کرکٹ کلب نے شاہین کرکٹ کلب کو 35 رنز سے شکست دی۔ مذکورہ ایونٹ میں کل 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دیر لوئر اعجاز احمد، اے ڈی لوکل گورنمنٹ عامر نظام درانی اور وی سی چیئرمین عبدالرب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فائنل سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ آخر میں ڈی ایس او دیر لوئر اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں۔ کھلاڑیوں اور مقامی لوگوں نے کھیلوں کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔