کوہستان (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہستان لوئر اسداللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر، اسسٹنٹ کمشنر پٹن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کوہستان لوئر، اور تمام اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران شریک تھے۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہستان لوئر اسداللہ نے شرکاء کو ضمنی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور انتخابات کے طریقہ کار اور عمل کو واضح کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے تمام متعلقہ افسران کو مکمل تیاری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی ضرورت ہے۔ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ایک اہم قومی ذمہ داری ہیں، اور تمام افسران کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ضمنی انتخابات صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انداز میں منعقد ہوں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتخابات کے عمل کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام متعلقہ اہلکاروں کو اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دینے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رہے اور عوام کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے