وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مقام وانا میں سیاسی پارٹیوں کے زیر اہتمام انگوراڈا گیٹ کی بندش کے خلاف آج بڑا جلسہ منعقد کیا گیا، جسمیں قبائلی عمائدین، سیاسی قائدین کے علاوہ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جلسہ سے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری عمران مخلص وزیر، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صدر خیال محمد وزیر، جمیعت علماء اسلام کے سینئر رہنما مولانا تسبیح اللہ وزیر، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری اسداللہ، پشتون تحفظ کے مقامی رہنماء عثمان خان، پی ٹی آئی رہنما ہارون, سیف الرحمان صدر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور بارڈر ایریا کے عمائدین ڈاکٹر عبد القدیر نے جلسہ سے خطاب کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے عوام نے ہر نازک موڑ پر پاکستان کی سالمیت اور بقاء کی جنگیں لڑی ہیں۔ افغانستان میں دونوں سپر پاورز روس اور امریکہ کو شکست دینے میں یہاں کے عوام نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، لیکن ریاست پھر بھی یہاں کے عوام پر ظلم کی انتہا کرنے کے کسی قسم کا حربہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتی اور ان کے معاشی قتل کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کا واحد ذریعہ آمدن انگوراڈا گیٹ پچھلے 11 ماہ سے بند ہے اور لوگوں کی معاشی بدحالی کی یہ حالت ہے کہ وہ ہجرت کرنے پر مجبور ہورہے ہیں اگر بارڈر کے محب الوطن پاکستانی ایک بار ہجرت پر مجبور ہوگئے تو ملک کے دفاع پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کی جنگ کو ہوا دی جارہی ہے جس سے عالمی طاقتوں کے مفادات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض عالمی طاقتیں اس کوشش میں لگی ہوئی ہیں کہ محب الوطن قبائیل اور ریاست کے مابین دُوریاں پیدا کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم ویزہ پاسپورٹ کے خلاف نہیں ہیں لیکن احمد زائی وزیر قبائل کے لئے ویزہ پاسپورٹ کے قانون اس لئے قبول نہیں کرسکتے کہ بارڈر کے اس پار افغانستان کے علاقہ برمل میں آباد وزیر قبائل پاکستان کے لوگ ہیں اور ان کے مفادات اور جائیدادیں پاکستان میں موجود ہیں صدیوں پر محیط ان کے مفادات کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور ان قبائل کو بے گانہ کرنے سے باز آ جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے