ملاکنڈ (مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا عوامی ایجنڈاپروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈلیویز حامد الرحمن کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ اوردیگر محکموں کے آفسران پر مشتمل کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے پچھلے دو ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ صحت اور تعلیم کی سہولیات کی اسپاٹ چیکنگ، ریگولیٹری انسپکشن، غیر قانونی کرش پلانٹس اورمائننگ کے خلاف کارروائی، غیر قانونی بل بورڈزاورسپیڈ بریکرز ہٹانے اور انسداد تجاوزات کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔انہوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے شہریوں کی شکایات کو میرٹ اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیااور ریونیو کیسز کی جلد از جلد حل کے لئے ہدایات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے اچھی کارکردگی والے آفسران کی کارکردگی کو سراہا اورکم بہتر کارکردگی والے آفسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی سختی سے تاکید کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور خلوص نیت کے جذبے سے سرشار ہوکر ادا کریں اورفرائض انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت اور گوتاہی کو برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے آفیسران پر زور دیا کہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اُٹھائے جائیں۔