ملاکنڈ (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کے عوامی ایجنڈا کے تحت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان نے جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے ہمراہ سب ڈویژن ادئینزئی دیر پائین میں طبی مراکز اورتعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ کیا۔ کمشنرنے گورنمنٹ ہائی سکول شواہ کے دورے کے دوران لائیبریری، کمپیوٹر لیب اور مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کمشنر ملاکنڈنے مختلف مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر طلباء کو نقد انعامات دئیے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنردیر لوئر کو ہدایت کی کہ تمام تعلیمی اداروں کو سرکولر جاری کیا جائے کہ ہر مہینے کے آخری ہفتے میں ماہانہ ٹیسٹ لئے جائیں گے اورساتھ ساتھ ہر مہینے کے آخر میں بزم ادب کا پروگرام منعقد کریں تاکہ طلبہ وطالبات کے استعداد اور مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو سکول کے کھڑکیاں، گلاسزاور فرش مرمت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ سکول میں بجلی کے پولز کو دوسرے جگہ منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ سکول میں اساتذہ کے خالی آسامیوں کو جلد از جلد پر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ سکول فنڈ کا آڈٹ اور تفصیل مہیا کی جائے۔کمشنر ملاکنڈ نے سکول میں صفائی کے ابتر صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو سویپر کے خلاف کاروائی کا حکم دیدیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے