دیر واڑی(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر اور ڈی پی او دیر بالا وقار احمد کا پولیو سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف پولیو پوائنٹس کا دورہ۔ پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔تفصیلات کے مطابق ضلع دیر بالا میں پانچویں روز انسداد پولیو مہم سخت سیکیورٹی انتظامات کیساتھ جاری۔ پولیو مہم کے پانچویں روز ڈپٹی کمشنر دیر بالا اور ڈی پی او دیر بالا نے تحصیل براول کے مختلف پولیو پوائنٹس کا دورہ کیا۔ پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔ڈی پی او دیر بالا نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو جوانوں کے سنگ اور سیکیورٹی صورتحال کی چیکنگ کی ہدایات دی اور کہا کہ تمام پولیس نفری کو بریف کیا جائیکہ دوران پولیو ڈیوٹی ہر ایک پولیس اہلکار چوکنا رہ کر اپنے ارد گرد کے ماحول پر کھڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں تدارک کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو، بلٹ پروف ہلمٹ اور جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے