پبی (مانند نیوز)تھانہ اضاخیل پولیس کی رات کی تاریکی میں چوری کرنے والا 3رکنی تالہ توڑ چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔موبائل دکان سے چوری کرنے والے چور کروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار۔چوری شدہ سامان برآمد۔مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق ممی نصر اللہ ولد شاہد اللہ ساکن سپین کانڑے نے اضاخیل پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میری موبائل شاپ واقع اخترجاوید مارکیٹ سپین کانڑے سے رات کی تاریکی میں ملزمان شاہد رسول ولد رسول محمد،سرزمین ولد گل زمین ساکنان سپین کانڑے نے چوری کی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیامقدم خان ایس ڈی پی او کینٹ سرکل نے بسمہ اللہ جان ایس ایچ او اضاخیل،فرمان خان IO کو ٹاسک حوالہ کیا کہ چوری شدہ اشیاء برآمد کرکے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں تفتیشی ٹیم نے چھاپہ لگاکر ملزمان کو حراست میں لیکرنشاندھی پر ملزمان کے حصے کا چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا۔چور گروہ کے اہم رکن کانام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے گرفتاری جلد متوقع ہے