ہزارہ (مانند نیوز)کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کی زیرِ صدارت رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد میں کیا گیا۔ اس باوقار تقریب میں کمشنر ظہیر الاسلام مہمانِ خصوصی تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر طلال سلیم خان، علما کرام، معززین علاقہ، اساتذہ، طلبا اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ٹی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی با ہمی مشاورت سے کا نفرنس کے تمام انتظا مات عمل میں لائے گئے۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کے بعد مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا، جن میں قرأت اور نعت خوانی کے مقابلے شامل تھے۔ یہ مقابلے ضلعی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے مابین ہوئے، اور جیتنے والے طلبا کے نام صوبائی سطح کے مقابلوں کے لیے بھیجے جائیں گے۔قرات کے مقابلے میں پہلی پوزیشن عبدالرافع، دوسری پوزیشن علی اللہ اور تیسری پوزیشن ظیب نے حاصل کی۔نعت کے مقابلوں میں ضلع مانسہرہ کے قاضی محمد اویس نے پہلی، ضلع ہری پور کے قاری محمد فعد نے دوسری اور ضلع مانسہرہ کی ادیعہ اختر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے قرآن اور حدیث کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا واحد راستہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونا ہے۔ نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور کامیابی کے لیے قرآن و سنت کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا، "نبی کریم ﷺ کی سیرت پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ ﷺ تمام مخلوقات کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے اور آپ نے ہر طبقے کے حقوق کو بیان کیا۔ ہم بحیثیت امتِ محمدی ﷺ ان تعلیمات پر عمل کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔”کمشنر ہزارہ ڈویژن نے صوبائی حکومت کی جانب سے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کو سراہا اور ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے